وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے اپوزیشن جماعتوں کے تین رکنی وفد کی ملاقات ،اپوزیشن نے تین مطالبات پیش کردیئے، مذاکرات کا آئندہ دور پیر کو ہوگا… ذرائع کے مطابق جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے اپوزیشن لیڈر ملک سکندرخان ایڈووکیٹ،بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیرشاہوانی،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نصراللہ زیرے پر مشتمل تین رکنی وفد نے ملاقات کی ملاقات میں اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی نے اپنے تین نکات جن میں صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن حلقوں کو حکومتی ارکان کے حلقوں کے برابر ضروریات کی بنیاد پر برابری کے فنڈزکی فراہمی ،اپوزیشن حلقوں میں غیرمنتخب افراد کی مداخلت ختم کرنے ،منتخب ارکان اسمبلی کااستحقا ق اورعزت برقرار رکھنے کے مطالبات پیش کئے بعد ازاں مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی جس کے بعد مذاکرات کا آئندہ دور پیر تک ملتوی کردیا گیا،،،،ملاقات کے بعداپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کا مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیااس حوالے سے آج شام پانچ بجے اپوزیشن ارکان اسمبلی پریس کانفرنس کرکے میڈیا کو اپنے موقف سے آگاہ کریں گے،،،،






