تربت ‘ کوروناوائرس کے مزید40کیسزمثبت ، ،2 ڈاکٹرز اورخواتین بھی کوروناوائرس کاشکار

تربت ‘ کوروناوائرس کے مزید40کیسزمثبت ، ،2 ڈاکٹرز اورخواتین بھی کوروناوائرس کاشکار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تربت (نمائندہ بلال بہار)تربت میں کوروناوائرس کے مزید40کیسزمثبت آگئے،تربت میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 62 ہوگئی ،2 ڈاکٹرز اورخواتین بھی کوروناوائرس کاشکار،ذرائع کےمطابق ضلع کیچ تربت سے ٹوٹل 403 افراد کے سمپل لئے گئے ہیں،کوروناوائرس کے ایک مریض صحتیاب ہوگیاہے،جبکہ 68 کیسزکی رپورٹس نہیں آئے ہیں،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرکیچ ریٹائرڈ میجر محمدالیاس کبزئی نے "نمائندہ بولان” کوبتایاکہ ضلع کیچ میں حالات کنٹرول میں ہیں،شہری پریشان اورخوف کاشکار نہ ہوں،صرف احتیاط کریںاورمحکمہ صحت کی احتیاطی تدابیراختیارکریں،تربت ٹیچنگ ہسپتال میں پانچ ونٹیلیٹرزموجودہیں،لوگوں کے فری ٹسٹ کئے جارہے ہیں،جبکہ کوئٹہ کے بعد کسی شہرمیں وینٹی لیٹرزدستیاب نہیںہے مگرہم نے تربت کیلئے منگوائے ہیں،کمشنرمکران اور ضلعی انتظامیہ سی بی آر مشین لانے کی بھی کوشش کررہے ہیں،جلدکامیابی ملے گی،جن افراد کے کوروناوائرس ٹسٹ مثبت آئے ہیں،وہ صحتمندہیں اوران میں وائرس کے اثرات نہیں ہیں،آئی سولیشن وارڈ میں ساڑھے 7لاکھ روپے کے خرچہ سے ایئرکنڈیشنز لگوادیئے ہیں،دیگربنیادی سہولیات بھی مہیاکردیئے ہیں،پہلے ٹسٹ سےجوافرادمتاثرتھے انکے گھروالوں اور انکے رابطے میں رہنے والوں کوڈھونڈکرسمپل لئے گئے ہیں،ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ڈاکٹرزکےساتھ ملکربھرپورکام کررہی ہے،ہماری کوشش ہے کہ کم سے کم لوگ متاثرہوں،اگرلوگوں نے تعاون کیاانشاءاللہ کوروناوائرس ضلع کیچ سے جلد ختم ہوجائیگااورزیادہ نہیں پھیلے گا،کوروناوائرس اب نفرادی جنگ بن چکاہے،ہرشخص خود احتیاط کرے،اپنے نہ سہی اپنے گھربزرگوں اوربچوں کیلئے احتیاط کریں، کوئی بلاوجہ گھرسے نہ نکلے اگرکسی شخص کے پاس ماسک نہیں توکوئی بھی کپڑا لیکرمنہ ڈھانپ لیں،تاکہ اس دوران کوروناوائرس کیساتھ گردوغبارکی وجہ سے دیگربیماریوں سے بچ سکیں،بلوچستان کے دوسرے ا ضلاع کی نسبت ہم نے زیادہ ٹسٹ کئے ہیں اسلئے کیسززیادہ سامنے آئے ہیںکیونکہ ضلع کیچ کے عوام کروناوائرس کو سیرس نہیںلے رہے تھے تاکہ انہیں پتہ چلے کہ وائرس کوئی مزاق نہیں،اس کا بہترین علاج گھرمیں رہناکر خود کو کوارنٹائن کرناہے،انہوں نےایک سوال کے جواب میں بتایاکہ کوروناوائرس اور ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت مکران ڈویژن کیلئے حکومت کی جانب سے کمشنرمکران کوایک کروڑروپے ملاہے،تاکہ مکران کے تین اضلاع کیچ ،گوادراورپنجگورمیں فوری اقدامات اٹھایاجاسکےکیونکہ کوروناوائرس کے حوالے سے کافی اخراجات آرہے ہیں،سیمپلز کولیکرکوئٹہ بجھواتے ہیں،جس سے فیول اورسفری اخراجات برداشت کرنا پڑتاہے،لیکن کوئی پریشانی کی بات نہیں ہم اپنے اعلی حکام سے رابطے میں ہیں،ضلعی انتظامیہ ضلع میں کوروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے انتھک کوشش کررہی ہے ،عوام تعاون کریں اورسول سوسائٹیزاورسیاسی جماعتیں اپنے کارکنان وعوام کو آگاہی دیں اورانہیں پابندکریں کہ وہ غیری ضروری طورپرگھروں سے باہرنہ نکلیں اگرکوئی اشد ضرورت ہوتو مکمل احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!