قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف خاندان کے خلاف موجود منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے قانون کے مطابق سلمان شہباز کو ڈی پورٹ کرانے کے حوالے سے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ٰخیال رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔واضح رہے کہ شہباز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادے کرپشن کیسز میں نامزد ہیں اور نیب کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔






