عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا، شاہ محمود قریشی

عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا، شاہ محمود قریشی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کے مذموم عزائم جاننے کے باوجود بجٹ میں پاکستان کے دفاعی اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تاکہ عوام پر دباؤ نہ بڑھے۔ وفاقی بجٹ 2020-21 کے سلسلے میں جاری ایک ویڈیو بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے ہونے والے معاشی نقصانات کی وجہ سے ریونیو کا ہدف 800 ارب روپے رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود بجٹ متوازن، معقول، مثبت اور پر امید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم بھارت مذموم عزائم سے واقف ہیں تاہم دفاعی اخراجات کے لیے مختص کردہ رقم میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!