نوکنڈی، ٹیلی نار کی ابتر کار کردگی سے صارفین رُل گئے

نوکنڈی، ٹیلی نار کی ابتر کار کردگی سے صارفین رُل گئے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوکنڈی(رپورٹ۔زکریا ناروئی)نوکنڈی شہر میں مواصلاتی رابطے کے زرائع میں سے ٹیلی نار کی ابتر کار کردگی سے صارفین رُل گئے،انٹرنیٹ کی سُست رفتاری سے صارفین کے خریدے گئے مہنگے پیکز ضائع ہونے لگے جبکہ طلباء کا آن لائن کلاسز لینا محض ایک خواب بن گیا،متعلقہ زمہ داران سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر صارفین کی بدولت کروڈوں روپے سے زائد کمانے والی کمپنی ٹیلی نار نوکنڈی شہر کے اپنے صارفین کو بہترین انٹرنیٹ سروس کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،ناقص کارکردگی کے باعث صارفین 3G,4G انٹرنیٹ سے استفادہ کرنے سے محروم ہے۔جبکہ تھری جی، فورجی انٹرنیٹ کے استعمال کے غرض سے صارفین کے خریدے گئے مہنگے پیکجز بھی ضائع ہونے لگے۔ 4G،3Gانٹرنیٹ کی سُست رفتاری سے متعلق متعلقہ زمہ داران کی توجہ بارہا مبذول کروائی گئی ہے مگرتاحال صارفین کو مزکورہ مسئلہ در پیش ہے۔نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے وہ طلباء جوکہ کوئٹہ سمیت دیگر صوبوں کے یونیورسٹیز میں زیر تعلیم ہے۔کورونا وائرس کے سبب جن کےلئے آن لائن کلاسز شروع کی گئی ہیں۔ٹیلی نار کے اس سُست رفتار انٹرنیٹ نظام کے سبب اُن طلباء کا آن لائن کلاسز لینا محض ایک خواب بن چکاہے۔ اور عرصہ دراز سے مزکورہ درپیش مسئلے سے ٹیلی نار کمپنی اپنی بڑھتی ہوئی مقبولیت کھوکر صارفین کے دلوں میں زوال پزیری کا شکار بھی ہے جس سے صارفین انٹرنیٹ استعمال کرنے کےلئے متبادل زرائع استعمال کرنے و منتقل ہونے کےلئے سوچ و بچار میں ہیں۔ لہٰذا متعلقہ حکام و زمہ داران درپیش مسئلے پر نوٹس لیکر صارفین کو بہترین انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کےلئے اقدامات اٹھا کر اس سُست رفتار انٹرنیٹ نظام سے نجات دلائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!