خضدار(نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر و جمعیت علماءاسلام کے صوبائی ڈپٹی جنر ل سیکرٹری وڈیر عبدالخالق موسیانی کے انتقال پر بلوچستان کے مختلف سیاسی جماعتوں کے سربرہان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے سیاسی سماجی اور قبائلی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار محمد اختر مینگل نے جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وڈیرہ عبدالخالق کی نا گہانی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کے وڈیرہ عبدالخالق مظلوم دوست رہنما تھے و جھالاوان اور بلوچستان میں غریب اور پسے ہوئے عوام کی آواز تھے انکی ناگہانی رحلت سے شدید دلی صدمہ پہنچاہے وڈیرہ عبدالخاق زہری جیسے رہنماوں کی خلا صدیوں تک پر نہیں ہو سکتا انکی رحلت سے مجھ سمیت تمام بی این پی رہنماوں اور ہمدردروں کو شدید صدمہ پہنچاہے انہوں نے اللہ پاک سے دعا کے ہے کے اللہ تعالءوڈیرہ عبدالخالق کو جنت میں اعلی مقام اور درجات بلند فرمائے سابق وزیر اعلی بلوچستان و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نواب ثنا ءاللہ خان زہری نے اپنے تعذیتی پیغام میں وڈیرا عبدالخالق موسیانی کی ناگہانی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے مرحوم سیاسی اور قبائلی حیثت سے نمایاں مقام رکھتے تھے ان کی رحلت سے نہ صرف انکی جماعت بلکہ علاقائی حوالے سے بھی ایک بڑا نقصان ہے وہ معاملہ فہم اور زیرک سیاست دان تھے یقینا موجودہ دور میں ایسی شخصیات کا وجود میں آنا ناممکنات میں سے ہیں اللہ انکی درجات بلند اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا کرے بی این پی کے رمرکزی رہنماءو سابق ضلعی ناظم سردار نصیر احمد موسیانی نے کہا ہے کہ وڈیرا عبدالخالق موسیانی کی ناگہانی موت نے ہمیں دلی رنج و غم سے دو چار کردیا ہے وہ ایک عظیم شخصیت تھے انکی رحلت ایک قومی نقصان ہے ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری ،نیشنل پا رٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجوبلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر خالد خان بزنجو نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالحمید ایڈوکیٹ جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمان مینگل پاکستان پیپلز پا رٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالرحیم خدرانی جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماﺅں میر حمزہ خان رئیسانی عبدالطیف رئیسانی میر نور احمد رئیسانی بلوچستان نیشنل پا رٹی کے رہنما ارباب محمد نواز مینگل انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل اور دیگر نے وڈیرا عبدالخالق موسیانی کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار ہمدردی کی ہے
