خضدار (نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وسابق صوبائی وزیر صحت وڈیرہ عبدالخالق موسیانی مختصر علالت کے بعد اپنی آباہی علاقہ زہری مشک میں انتقال کر گئے ،وڈیرہ عبدالخالق موسیانی 1997 ءکے انتخابات میں چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری کو شکست دے کر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور بعد ازاں سردار اختر جان مینگل کے کابینہ میں صوبائی وزیر صحت رہے تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءاسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری موسیانی قبیلہ کے وڈیرہ ،وڈیرہ عبدالخالق موسیانی مختصر علالت کے بعد پیر کے روز اپنے آباہی علاقہ مشک زہری میں انتقال کر گئے وڈیرہ عبدالخالق زہری کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،ان کے نماز جنازہ میں جمعیت علماءاسلام کے مرکزی ،صوبائی و ضلعی عہدیداروں کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتو ں کے عہدیدارا ن قبائلی سرداران ،میر و معتبرین نے شرکت کی ان کے لئے تعزیت کا سلسلہ موسیانی ہاوس چشمہ زہری میں جاری ہے وڈیرہ عبدالخالق موسیانی 1997 ءکے انتخابات میں مشترکہ بی این پی کے امیدوار نواب ثناءاللہ خان زہری کو شکست دے کر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو گئے تھے اور بعد ازاں ایم ایم اے و بی این پی حکومتی اتحاد میں انہیں وزارت صحت کا قلمدان دیا گیا تھا 2018 ءکے عام انتخابات میں حلقہ پی بی 38 زہری کم مولہ کرخ سے وہ چیف آف جھالاوان نواب ثنا ءاللہ خان زہری سے صرف 18 ووٹوں سے ہار گئے تھے بلوچستان خاص کر جھالاوان کی سیاسی و قبائلی امور میں وڈیرہ عبدالخالق موسیانی بہت بڑی حیثیت رکھتے تھے ان کے انتقال سے اہلیان جھالاوان ایک مدبر شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں
