خاران:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی غلام حسین بلوچ نے تربت کے علاقے دازن تمپ میں چوروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے خاتون بی بی کلثوم کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ھیکہ پورا بلوچستان کو چوروں اور ڈاکوں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے بلوچ قوم میں ابھی بی بی ملک ناز کی شہادت اور معصوم برمش کی زخمی کرنے کے زخم تازہ ہیں کہ کلثوم کی شہادت کی صورت میں بلوچ سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو ایک نیا زخم دی گئی جسکا مقصد یہ دکھانا ھیکہ معاشرے میں شریف شہریوں سے زیادہ چور اور ڈاکو طاقتور ہیں انھوں نے کہا کہ مکران کی بدامنی ہر ذی شعور انسان کے لیئے لحمہ فکریہ ہے اسلامی اور بلوچی روایات میں خاتوں کا بڑا مقام ہے لیکن مکران میں چوری کی وارداتوں میں خاتون کا قتل طاقتوروں نے اپنی اصلیت دکھا دی انھوں نے کہا کہ دازن واقع انتہائی قابل تشویش ہے مکران کے باسی ڈھنک اور دازن واقع کے خلاف سراپا احتجاج ہیں بلوچستان حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے میں مصروف عمل ہے حاجی غلام حسین بلوچ نے دازن واقع میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور کلثوم کے معصوم بچوں کو انصاف دلانے کا مطالعبہ کیا
