چاغی( نامہ نگار) چاغی ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان اور اسسٹنٹ کمشنر جاوید ڈومکی نے ڈی سی آفس میں بہترین کارکردگی پر انچارج لیویز تھانہ چاغی نوروز خان سنجرانی کیو آر ایف انچارج کمانڈر لیئق آحمد سنجرانی و دیگر نوجوانوں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیئے یاد رہے کیو آرایف اور لیویز ٹیم کے نوجوانوں نے کئی متعدد کامیاب کاروائی کئیے ڈپٹی کمشنر آغا شیر زمان نے کیو آر ایف دالبندین چاغی نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہا اور جوان مردی اور بہادری پر پوری ٹیم کو داد دی انہوں نے خطاب کرتے ہو کہا کہ تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا مقصد ہے کہ ہمارے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہو اس طرح کے واقعات میں دلیری فرض شناسی کے ساتھ مقابلہ کرے ہر وقت بہترین کارکردگی دینے والے لیویز آفیسران,اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازئیں گے۔ درایں اثناء عوامی وسماجی حلقوں نے چاغی لیویز فورس کے عہدیداروں کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے پر ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئیندہ بھی علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے اور جوانمردی کا مظاہرہ کرنے والے لیویز فورس کے اہلکاروں کی بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کریں گے ۔






