کورونا وبا: ملک میں مزید 122 اموات کا اضافہ، مجموعی متاثرین ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد

کورونا وبا: ملک میں مزید 122 اموات کا اضافہ، مجموعی متاثرین ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے ہونے والی اموات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور آج بھی ملک میں مزید کیسز اور اموات کے بعد مجموعی متاثرین ایک لاکھ 73 ہزار 856 ہوگئے جبکہ انتقال کرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 417 تک پہنچ گئی۔آج (20 جون) کی صبح تک ملک میں 5 ہزار 128نئے کیسز اور 122 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ گئی۔واضح رہے کہ ملک میں رواں ہفتے سے اموات کی تعداد میں اچانک تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یومیہ 100 سے زائد اموات رپورٹ کی جارہی ہیں۔اگرچہ ملک میں اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کو اپنایا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود ملک میں کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔اس وقت ملک میں سب سے زیادہ متاثر شہر کراچی ہے جہاں کیسز کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ شہر میں اموات بھی 875 سے زیادہ ہیں۔علاوہ ازیں اگر ملک کی مجموعی صورتحال اور اب تک کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری جبکہ موت 18 مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!