سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا زیادتی ہے،سردار نصیر احمد موسیانی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا زیادتی ہے،سردار نصیر احمد موسیانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلع خضدار کے صدر سردار نصیراحمد موسیانی نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ اور بلوچستان بجٹ نے ترقی پسند کے نعرے لگانے والوں کی نااہلی ثابت کردی ہے۔ مہنگائی میں ہوشربا اضافے کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا زیادتی ہے۔ وفاقی بجٹ بلوچستان کے اہم منصوبوں کو کٹ لگایاگیا۔سردار نصیراحمد موسیانی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کا ملک کے معیشت میں کلیدی کردار ہے۔ وفاقی بجٹ اور بلوچستان بجٹ سرکاری ملازمین کو نظرانداز کرنا ظلم ہے۔ ڈکٹیٹ پر چلنے والے لوگوں نے تمام ادارے اور شعبوں کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ بے روزگاری اور مہنگائی عروج پرہے۔ ۔نااہل حکمرانوں نے عوام کو فاقوں پر مجبور کردیا ہےسردار نصیراحمد موسیانی نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی میگا پراجیکٹ کا نہ ہونا افسوسناک ہے ،بلوچستان کےساتھ سوتیلا پن سلوک روارکھا جارہاہے۔سردار نصیراحمد موسیانی نے کہا کہ وفاقی اور بلوچستان بجٹ میں ملازمین کو مایوس کیاگیا ہے۔ ایسے حالات میں عوام کا حق بنتا ہے کہ وہ نام نہاد حکومتوں سے پوچھے کہ ملکی اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے اور ذرائع آمدن مخدوش کرنے کے ذمہ دار کون ہیں؟ سردار نصیراحمد موسیانی نے مزید کہا کہ ہر طبقہ فکر کے لوگ احتجاج پرہیں۔ بلوچستان حکومت کا ہر نیا روز عوام کے مشکلات اور مصائب میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ کچھ حلقوں کے ساتھ ایک منظم کوشش اور سازش کے تحت زیادتی ہورہی ہے۔سردار نصیراحمد موسیانی نے مزیدکہاہیکہ وفاقی بجٹ ہو یا بلوچستان بجٹ، دونوں میں عام آدمی کو "روزگار فراہم” کرنے کاکوئی پلان نہیں، بجٹ غریب کش ہے اس سے مہنگائی ،بیروزگاری اور غریب آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، IMF کی زنجیروں میں جکڑےہوئے حکومتوں کے بجٹس سے عوامی ریلیف کا توقع بے سود ہے،عام آدمی کو یکسرنظر انداز کردیا گیا ہے،IMF کے دباؤ پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنا سراسرظلم ہے،50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعویداروں نے کروڑوں لوگوں کو بیروزگار اور بے گھر کردیا ہے، وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت عوام سے کیے گئے تمام وعدوں ںسے U-turn لے چکی ہے۔۔۔*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!