دالبندین ،  قیامت خیز گرمی میں بجلی کی آنکھ مچولی، صارفین  کرب میں مبتلا

دالبندین ، قیامت خیز گرمی میں بجلی کی آنکھ مچولی، صارفین کرب میں مبتلا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین محمد بخش بلوچ سے ) دالبندین قیامت خیز گرمی میں بجلی کی آنکھ مچولی اور وولٹیج کی کمی نے صارفین کو کرب میں مبتلا کردیا گھریلو صارفین کے ہزاروں روپے کے الیکٹرانک سسٹم جل کر خاکستر کیسکو حکام حسب معمول خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے تفصیلات کے مطابق دالبندین میں اسوقت گرمی کی شدت اتنی بڑھ گئی ہیں کہ سورج آگ برسا رہی ہیں اس قیامت خیز گرمی میں واپڈا کی پرانی روایت برقرار رہی اور بجلی کی آنکھ مچولی اور وولٹیج کے کمی نے صارفین کو ذہنی مریض بنا دیا دوسری جانب وولٹیج اتنی کم کہ پھنکے چلنے کے اہل نہیں مگر بل ہزاروں روپے کا تھما کر غریب صارفین کے مشکلات میں اور بھی اضافہ کردیا ایک طرف بھاری رقم کی بجلی بل تو دوسری جانب آنکھ مچولی کے سبب صارفین کو ہزاروں روپوں کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہیں اور لوگ فریج کولر سمیت دیگر الیکٹرانک اشیاء سے محروم ہوگئے سیاسی و سماجی حلقوں نے کیسکو کے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ قیامت خیز گرمی کو مدنظر رکھ کر دالبندین میں بجلی کا نظام درست کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!