بلوچستان ، پانچ اضلاع سے کورونا کے112نئے کیسز رپورٹ ، مزید دو مریض جاں بحق

بلوچستان ، پانچ اضلاع سے کورونا کے112نئے کیسز رپورٹ ، مزید دو مریض جاں بحق

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ اضلاع سے کورونا کے112نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعدصوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9587 ہوگئی ، کورونا سے متاثرہ افراد میں7333 مرد اور2254 خواتین شامل ہیں ،مزید دو مریض کے انتقال کرجانے سے صوبے میں کورونا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 104ہو گئی۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے5اضلاع میں کورونا کے 112نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد9587ہوگئی ہے ،جن میں سے7441 کا تعلق کوئٹہ،287 کا جعفرآباد،177کا تعلق چاغی اور 173 کا ضلع مستونگ سے ہے،محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں20مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد3670 ہوگئی ہے۔ پیر کے روز صوبے میں کورونا کے 2 مریض انتقال کرجانے سے جاں بحق افراد کی مصدقہ تعداد104ہوگئی ، صوبے میں کورونا کے5813مریض زیر علاج ہیں جبکہ397 افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!