سلطنت میں مقیم افراد ہی رواں برس حج کریں گے: سعودی عرب کا اعلان

سلطنت میں مقیم افراد ہی رواں برس حج کریں گے: سعودی عرب کا اعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس حج شیڈول کے مطابق ہو گا لیکن کرونا وائرس کے باعث سلطنت میں مقیم افراد کو ہی حج کی اجازت ہو گی۔سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے پیر کی شب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس حج کو محدود رکھا گیا ہے اور سلطنت میں مقیم مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے عازمین ہی حج کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور لوگوں کی صحت کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت کئی اسلامی ملکوں نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔سعودی عرب کی جانب سے ایسے اشارے بھی مل رہے تھے کہ رواں برس حج کو محدود رکھا جائے گا۔ حکام نے مارچ میں ہی مسلم ملکوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے حج انتظامات نہ کریں اور اس سلسلے میں ہوٹلوں کی بکنگ بھی نہ کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!