اداکارہ کے شوہر طارق مرزا نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روبینہ اشرف کورونا سے صحت یاب ہوگئی ہیں تاہم فی الحال وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔طارق مرزا کے مطابق روبینہ اشرف کمزوری کے باعث مکمل صحت یابی تک اسپتال میں ہی رہیں گی۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں روبینہ اشرف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے گھر میں خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی تھی۔
