قلات(نامہ نگار )ڈی آئی جی قلات و خضدار رینج آغا محمدیوسف قلات پولیس کی قربانیوں کی وجہ سے امن قائم ہو گیا ہیں قلات پولیس کی کاکردہ دوسرے علاقوں سے بہت بہتر ہیں قلات پولیس نے سب سے زیادہ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے بہترین کارکردہ گی کا مظاہرہ پیش کیا جس پر میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں شہری پولیس کی بہترین کارکردہ گی پر پولیس کی حوصلہ افزئی کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس تھانہ صدر قلات میں نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کے موقع پر میڈیا نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی عبدالحق عمرانی ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی ائی ی ایس پی لیگل منظور احمد مینگل ایس ایچ او حبیب نیچاری ایڈیشنل ایس ایچ او نزیر احمد عمرانی اور دیگر پولیس کے آفیسران اور اہلکار بھی موجود تھے ڈی آئی جی پولیس قلات رینج محمد یوسف نے قلات پولیس تھانہ کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا معانہ کیا اور اسکے مختلف حصے دیکھے بعد ازاںانہوں نے پولیس لائن کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور اسلحہ خانہ اور ایم ٹی کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر پولیس کی چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی انہوں نے مزید کہا کہ قلات ایک بہت خوبصورت شہر ہے اور یہاں کے لوگ پر امن اور پولیس سے بھر پور تعاون کرنے والے لوگ ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آج امن ہے اس کا کریڈیٹ پولیس لیویز اور دیگر سکورٹی اداروں کو جاتا ہیں انہوں نے کہا کہ امن و امان قائم کرنے میں قلات پولیس کے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ قلات پولیس کی کارکردہ گی دوسرے علاقوں سے بہتر ہیں اس لیئے یہاں کرائم پر پولیس کو کنٹرل حاصل ہیں انہوں نے کہا کہ قلات پولیس نے سب سے زیادہ اشتہاری ملزمان گرفتار کر کے نمایاں کارکردہ گی کا مظاہرہ کیا ہیں جو کہ مبارک باد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ ایگل فورس اور پولیس کے لیئے موٹر سائیکلوں کے لیئے آئی جی سے بات کرونگا اور قلات پولیس کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔






