نوشکی پریس کلب ‘ طیب یلانزئی صدر ‘ ظہور گل جمالدینی نائب صدر ‘ برکت زیب فنانس سیکرٹری منتخب

نوشکی پریس کلب ‘ طیب یلانزئی صدر ‘ ظہور گل جمالدینی نائب صدر ‘ برکت زیب فنانس سیکرٹری منتخب

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ +نوشکی:نوشکی پریس کلب کے انتخابات اتفاق رائے سے مکمل ، تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب تفصیلات کے مطابق آرگنائزنگ کمیٹی کے آرگنائزر حاجی محمد سعید بلوچ کے زیرنگرانی ہونے والے نوشکی پریس کلب کے سالانہ انتخابات سال 2020 /2021 کے لئیے صدر حاجی طیب یلانزئی، نائب صدر ظہور گل جمالدینی، جنرل سیکرٹری مالک عدیل مینگل ، جوائنٹ سیکرٹری غلام رسول جمالدینی ، فنانس اینڈ پریس سیکرٹری برکت زیب سمالانی اور آفس سیکرٹری عبدالقادر بادینی بلامقابلہ منتخب ہوگئے، آرگنائزر حاجی محمد سعید بلوچ کے مطابق نوشکی پریس کلب کے تمام عہدوں کے لئے تمام امیدواروں نے اپنے کاغذات الیکشن کے لئے جمع کئے ہوئے تھے ، نوشکی پریس کلب کے صحافیوں نے آپس میں رواداری کرکے نوشکی پریس کلب کے وسیع تر مفاد میں تمام عہدوں پر ایک دوسرے کے حق میں دستبردار ہوگئے جو کہ خوش آئند اقدام ہے، اس الیکشن پراسز سے یہ ثابت ہوا کہ نوشکی پریس کلب پورے بلوچستان میں صحافتی حوالے سے ایک مثالی ادارہ بن چکاہے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوشکی پریس کلب کے نومنتخب کابینہ صحافیوں میں مزید اتحاد و اتفاق پیدا کرینگے اور صحافیوں کے بنیادی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ نوشکی پریس کلب کو ایک مثالی ادارہ بنائیں گے نو منتخب کابینہ کو سیاسی وقبائلی شخصیت سمیت صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب کابینہ صحافتی امور کو مزید بہتر انداز میں نبھاتے ہوئے عوامی مسائل ‘ حکومتی اقدامات سمیت ہر طبقہ فکر کی آواز بنے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!