بسیمہ میں نامعلوم افراد نے دو دکانداروں سے نقدی اورسامان لوٹ کر فرار ہو گئے لیویز کے مطابق بسیمہ کے علاقے کرہ گی کا رہائشی چیئرمین خان گزشتہ روز اپنی دکان پر پیٹرول اتار رہا تھا کہ ایک گاڑی میں سوار دو نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر 150لیٹر پیٹرول اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ایک اور واقعے میں والی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے معذور دکاندار عبدالرحمن سے اسلحے کے زور پر نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر لیویز نے علاقوں کی ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی۔
