منشیات کے ناسور کے تدارک کیلئے  مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ، خالد رشید

منشیات کے ناسور کے تدارک کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ، خالد رشید

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین ۔محمد بخش بلوچ سے :انسداد منشیات فورس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد رشید نے کہا ہے کہ معاشرے میں منشیات کے ناسور کی تدارک کے لیے تمام مکاتب فکر کو مشترکہ کوششیں کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس منشیات کی تدارک، متاثرہ افراد کی بحالی اور منشیات کے خلاف آگاہی پھیلانے کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید عیدمحمد نوتیزئی تائیکوانڈو کلب میں انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات کا عالمی دن تجدید عہد کا موقع ہے کیونکہ منشیات فروشی اور دہشت گردی کا باہمی گٹھ جوڑ بھی ہے اور اس ناسور نے پاکستان میں 90 لاکھ لوگوں کو اپنا شکار بناکر ان کی زندگیاں اجیرن بنادی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افغانستان کے ساتھ منسلک سینکڑوں کلومیٹر غیر محفوظ سرحد کی وجہ سے منشیات اسمگلنگ کا کاروبار بڑے پیمانے پر ہوتا ہے تاہم جہاں تک ممکن ہو اے این ایف اور دیگر فورسز منشیات اسمگلنگ کا تدارک کرتے ہیں جس کے دوران نہ صرف اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر ضائع کیے جاتے ہیں بلکہ اسمگلرز کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات کے لیے 1990 سے عالمی برادری نے پاکستان سمیت کئی ممالک کی مدد کی لیکن نائن الیون کے بعد دنیا کی توجہ انسداد منشیات سے انسداد دہشت گردی کی جانب چلی گئی۔ سیمینار سے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کے فوکل پرسن میر الیاس دہانی، ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس فورس کے افسر ادریس نوتیزئی، دالبندین پریس کلب کے صدر علی رضا رند، سماجی بہبود کے افسر حاجی نورمحمد نوتیزئی، حاجی غلام سرور مینگل، بلوچستان تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی عبدالستار کشانی، کوچ فیروز شاہ نوتیزئی،26 جون کے مناسبت سے منشیات کے عالمی دن کے موقع پر اے این ایف بلوچستان کی تعاون سے شہید عید محمد نوتیزئی ٹیکوانڈو اکیڈمی سول کلب دالبندین میں ایک سیمینار سے بھی خطاب کیا دالبندین کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری محمد موسی نوتیزئی نے کی مہمان خاص صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی کی فوکل پرسن الیاس دھانی اے این ایف دالبندین کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد رشید مروت ایکسائز آفیسر محمد ادریس نوتیزئی دالبندین پولیس ایس ایچ او محمد خالد بادینی دالبندین پریس کلب کے صدر علی رضا رند اے این ایف ایس ایچ او انسپکٹر محمد نصیر سب انسپکٹر محمد علی کھوکھر سب انسپکٹر عبدالرحمن اے ایس آئی طاہر نقاش محمد رفعت اقبال بازار انجمن تاجران و سابق صدر و جنرل سکرٹری ٹکری نوراحمد سالولی میر حاجی عبدالطیف میرانزئی۔ نور محمد نوتیزئی فیروزشاہ نوتیزئی حاجی عبدالستار کشانی حاجی غلام سرور مینگل صفی اللہ ریکی محمد اقبال سنجرانی امداد اللہ محمدحسنی صدام حسین احمد شاہ سنجرانی رشید نوتیزئی زبیراحمد سلمان خان ڈاڈا قدرت اللہ یوسف نوتیزئی عبدالحق نذیر احمد نوید سلال سنجرانی مفتی کلیم اللہ ودیگر نے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے آخر میں انھوں نے بلوچستان اے این ایف کا خصوصی شکریہ ادا کیا وہ ہر سال منشیات کے عالمی دن کے موقع پر منشیات کے خلاف واک و سیمینار کرتا آرہا ہیں اس دفعہ صرف منشیات کے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے یہ بڑی چیز ہیں اور مقررین نے کہا ہم اے این ایف بلوچستان برگیڈیر صاحب اور اے این ایف دالبندین تھانہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ سالانہ کی طرح آئندہ بھی منشیات کے خلاف سیمینار کا انعقاد کرینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!