ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ 175 ہزار 103 افراد صحت یاب

ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ 175 ہزار 103 افراد صحت یاب

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تہران: ایرانی محکمہ صحت کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر 215 ہزار و 96 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 175 ہزار103 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری” نے جمعرات کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک یعنی 25 جون تک؛ کرونا وائرس کا شکار 2 ہزار 595 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں یک ہزار 305 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور اب مجموعی طور پر ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 215 ہزار 96 تک پہنچ چکی ہے۔لاری نے مزید کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کوویڈ-19 سے متاثرہ 134 افراد کا انتقال ہوگیا ہے اور اب کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 130 تک بڑھ گئی ہے۔محکمہ صحت کی ترجمان نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس کا شکار 175 ہزار 103 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 899 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ابھی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 10 لاکھ 530 ہزار 437 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!