کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے سات اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید170 کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ کورونا میں مبتلا چار مریضوں انتقال کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 113 ہوگئی ۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بلوچستا ن میں کورونا وائرس کے مزید 170کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 10116ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں نئے کیس کوئٹہ، جعفرآباد، مستونگ،چاغی خضدار، پشین، کیچ، صحبت پور، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلات، جھل مگسی،نوشکی، ڑوب، دکی سے رپورٹ ہوئے ہیں ،،جبکہ جمعہ کو کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مزید چار مریضوں کے انتقال کے بعد اموات کی تعداد 113ہوگئی،،جان بحق مریضوں میں تین خواتین اور مرد شامل ہیں،،،،، رپورٹ کے مطابق مزید 31مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3768ہوگئی ہے جبکہ اس وقت صوبے میں وائرس کے 6235ایکٹو مریض موجود ہیں جبکہ 270کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں
