کوئٹہ:جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں صرف وزارتیں تبدیلی ہوئیں ظالمانہ نظام کے قیام کانام تبدیلی ہے لاک ڈان سے متاثرہ عوام پر پٹرولیم مصنوعات مہنگا کر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے ٹڈی دل اور کرونا متاثرین کو کوئی ریلیف دینے کے بجائے ان پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان کا حصہ سرے سے ہی نہیں ہے اور صوبائی بجٹ میں آپس کی بندر بانٹ سے صاف ظاہر ہوا کہ ان کو عوام کی نہیں اپنی بیساکھیوں پر کھڑی کرسی کی فکر ہے جمعیت علما اسلام کے حلقوں کو خاص طور پر جان بوجھ کر نظر انداز کیاگیا ہے اس کے مقابل میں غیر منتخب افراد کو نوازا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر جمعیتِ علما اسلام ظلم اور ناانصافی کے خلاف موثر آواز ہے ہر دور میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جمعیت علما اسلام نے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی قوم کے حقیقی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے اصولوں کی سیاست تلے رواداری بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان کے ساتھ ہر سطح پر ہونے والی ناانصافیوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتی انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کی بابصیرت قیادت نے روز اول سے کہاتھا کہ یہ کٹھ پتلی حکمران ملک کے انتظام وانصرام کیلئے زہر وقاتل ہیں لیکن بدقسمتی سے بعض جماعتوں نے انہیں موقع دےکر ملک کو نقصان پہنچانے میں نادانستہ طور پر ان کا ساتھ دیا جس کی سزا آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔






