دنیا میں ایک کروڑ سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار

دنیا میں ایک کروڑ سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر کورونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔دنیا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوئے6 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور کیسز میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد اب متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔دنیا بھر میں اموات میں بھی مستقل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث تقریباً 5 لاکھ افراد وائرس کے باعث موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
امریکا میں ایک ہی دن میں وائرس کے ریکارڈ 45 ہزار 242 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد امریکا میں متاثرین کی تعداد 25 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا میں ہفتے کی صبح ایک ہی دن میں ریکارڈ 9 ہزار 585 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد نرمی کی گئی پابندیوں کو واپس لیتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ریاست میں بار اور ریسٹورنٹس جلد بند اور لوگوں کی تعداد آدھی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ فلوریڈا میں بار کی حدود میں شراب کی سروس پر پابندی پر شراب خانوں کے مالکان نے برہمی کا اظہار کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!