موجودہ حکومت علی بابا چالیس چوروں کی پارٹی ہے ‘ مولانا غفور حیدری

موجودہ حکومت علی بابا چالیس چوروں کی پارٹی ہے ‘ مولانا غفور حیدری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اوتھل: جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل، سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ موجودہ حکومت علی بابا چالیس چوروں کی پارٹی ہے جمعیت علماءاسلام عنقریب پورے ملک میں پھر سے تحریک شروع کریگی۔ مدارس کے حوالے سے حکومتی بدنیتی کو جانتے ہیں،ریاست مدینہ کے نام لیوا مسجدیں شہید کررہےہیں گردوارے اور مندر تعمیر کرہےہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جےیوآئی کے زیراہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے قلات سے کراچی جاتے ہوئے جامعہ مدنیہ اوتھل میں مختصر قیام کےدوران جے یو آئی اوتھل کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جے یو آئی ضلع لسبیلہ کے نائب امیر مولانا عبدالحمید عارف ،جے یو آئی اوتھل کے امیر مفتی محمد سعید ،جے یو آئی ضلع لسبیلہ کے ڈپٹی پریس سیکٹری حافظ حسین احمد مدنی، فداعادل لہڑی،حمادحیدری،نوراحمدکاکڑ،قاری عبدالرحمن ثاقب، قاری عبدالوہاب فاروقی، محمد یحییٰ میراجی، جے یو آئی وجے ٹی آئی اوتھل کے کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے، مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ الیکشن میں عوام کو سہانے خواب اور سبزباغ دکھا کر ووٹ لیکر وجود میں ا?نے والی حکومت نے اب تک قوم سے کئے گئے اپنے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا بلکہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے اور اب بھی عوام کو محض سہانے خوابوں اور سہانے وعدوں سے ٹرخانے کاکام کیا جا رہا ہے 2 سالوں میں ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدے کرنے والے کوئی ایک بھی کام نہ کر سکے اور عوام کو صبر کرنے کا درس دے رہے ہیں لیکن یہ صبر انہوں نے سابقہ حکومت کے دور میں کیوں نہیں کیا تھاملکی معیشت کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے،بجٹ میں ملازمین کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا مہنگائی عروج پر ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، اپوزیشن کی بڑی پارٹیاں مصلحت کاشکار ہیں جسکی وجہ سے نااہل حکومت کی اقتدار طول پکڑتا جارہا ہےاپوزیشن کی جماعتوں کو اس پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگااورعوام کو ان نا اہلوں کی حکومت سے نجات دیناہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!