چمن :سرحدی شہر چمن کے علاقے پرانا چمن میںجاں بحق ہونے والے تین بھائیوں کی نماز جنازہ ادا کر لی گئی نماز جنازہ میں بڑے تعداد میں لوگوں نے شرکت کی گزشتہ روز چمن کے علاقے پرانا چمن میں چچا زاد بھائیوں کے درمیان بجلی کے کھمبے پرتنازعہ میں 4افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں تین بھائی بھی شامل تھے ہفتے کے روز جاں بحق ہونے والے تینوں بھائیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جن میں بڑی تعداد میں علاقہ عمائدین ،علماءودیگر نے شرکت کی ۔
