سوئی :جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی سے پاکستان میں ترقی کے مزید وسائل پیدا ہونگے حلقے کے عوام کی فلاح کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاو¿ں گا،بجلی، سڑک، پانی اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی پیکجز کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی میں معذور و مستحق افراد میں وہیل چیئرز اور امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ، نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے ہمراہ بیت المال میڈیکل ٹیم نے بارودی سرنگ کے دھماکوں سے معذور افراد کا معائنہ کیا اور ملک کے ماہر طبی ماہرین سے ان کے علاج معالجے کرانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاو¿ں گا بجلی، سڑک، پانی اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی پیکجز کا اعلان کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی سے پاکستان میں ترقی کے مزید وسائل پیدا ہونگے ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں امن وامان کی بحالی سے ترقی و خوشحالی آئے گی وزیراعظم پاکستان کے خصوصی وژن کے مطابق بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں لاچار افراد کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے ڈیرہ بگٹی کے دورافتادہ علاقوں میں مستحق افراد کی مدد کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ بے بس و لاچار افراد تک حکومتی اقدامات کے ثمرات پہنچائے جاسکے






