شہید نوابزادہ سراج رئیسانی اوردیگر شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،  میراعجاز سنجرانی

شہید نوابزادہ سراج رئیسانی اوردیگر شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، میراعجاز سنجرانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوکنڈی: بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے ڈویژنل آرگنائزر و وزیراعلی بلوچستان کے سابق معاون خصوصی میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ بی اے پی کے رہنما شہید نوابزادہ سراج رئیسانی اور باقی شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی بلکہ انکی قربانی پارٹی ورکرز کیلئے مشعل راہ ہیں جنہوں نے عوام کی ترقی اور فلاح وبہبود کیلئے جو جدوجہدکی تھی وہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا انہوں نے کہا کہ شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کی محب الوطنی،مخلصی اور خیر خواہی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا لیکن انکا ادھورا مشن بی اے پی کے ہرکارکن کی مشن و سیاست کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ 13جولائی کو قائدین کی ہدایت اور کورونا وائرس کے ممکنہ حفاظتی اقدامات کے تحت شہید وطن نوابزادہ سراج رئیسانی کی برسی رخشان ڈویژن سمیت پورے صوبے میں سادگی سے منائی جائیگی اور رخشان ڈویژن کے تمام اضلاع میں شہید نوابزادہ سراج رئیسانی اور باقی شہداء کی یاد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں مانگی جائیگی انہوں نے کہا کہ بی اے پی میں شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کی شہادت سے جو خلاءپیدا ہوئی ہے وہ صدیوں تک پر نہیں ہوگا سانحہ مستونگ نے تمام بلوچستان کو جھنجھوڑ کررکھ دیا تھا جہاں سپوت بلوچستان پہ حملہ کرکے ہم سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جدا کیا گیا لیکن شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کو جسمانی حوالے سے ہم سے جدا کیا گیا ہے لیکن انکی سیاسی سوچ وفلسفہ بی اے پی کے ہرکارکن کے دل میں زندہ جاودان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!