حج درخواستوں کی سکروٹنی مکمل کرلی گئی

حج درخواستوں کی سکروٹنی مکمل کرلی گئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ریاض :سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج درخواستوں کی اسکروٹنی مکمل کرلی، رواں برس 70 فیصد حاجی سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں میں سے لیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال آن لائن حج درخواستوں کی اسکروٹنی مکمل کرلی، مملکت میں مقیم 160 ممالک کے شہریوں نے درخواستیں دی ہیں۔وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ دی گئی درخواستوں میں سے منتخب غیر ملکیوں ہی کو حج پر بھیجا جائے گا، سعودی وزارت حج و عمرہ ان غیر ملکیوں کے ناموں کی فہرست جاری کرے گی جو اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔اس سال 70 فیصد حاجی سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں میں سے لیے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!