اسلام آباد :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود سینتھیا رچی کی پیپلز پارٹی رہنما رحمان ملک کےخلاف بیان بازی کیس میں امریکی شہری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ۔ پیر کو رحمان ملک کی سینتھیا رچی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ناصر جاوید رانا نے کی۔عدالتی طلبی کے باوجود سینتھیا رچی یا انکے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے سینتھیا رچی کو دوبارہ نوٹس جاری کر کے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔ بعد ازاں عدالت نے سینتھیا رچی کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی
