عوام الناس منفی پروپیگنڈے غلط افواہوں پر کان نہ دھریں ، جاوید ڈومکی

عوام الناس منفی پروپیگنڈے غلط افواہوں پر کان نہ دھریں ، جاوید ڈومکی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین۔(محمد بخش بلوچ سے ) اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جاوید ڈومکی کا کہنا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون جبکہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ چاغی مقامی صحافیوں سے مربوط روابط کے ذریعے عوام کو درپیش مسائل کا حل چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دالبندین پریس کلب کی دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر دالبندین پریس کلب کے صدر علی رضا رند سمیت دیگر عہدیداروں و اراکین بشمول حاجی فاروق عادل سیاپاد، حیدر عاجز، آغا علی دوست، علی احمد مینگل، محمد بخش بلوچ، فیض اللہ عابد، قمر زمان گورگیج، شبیر مینگل ودیگر موجود تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد جاوید ڈومکی کا کہنا تھا کہ پریس کلب کا دورہ کرنے کا مقصد صحافیوں کے مسائل معلوم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے پیدا شدہ ہنگامی صورتحال کے باعث وہ اور ان کے بالا آفیسران کافی مصروف رہے جس کی وجہ سے معمول کے امور کو زیادہ وقت نہیں دیا جاسکا تاہم اب کچھ عرصے سے وہ لوگوں کو درپیش دیگر مسائل کی حل کے لیے ہمہ وقت سعی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا میڈیا سے قریبی تعلق رہا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ جدید دور میں پیشہ ور صحافیوں اور ذمہ دارانہ صحافت کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے مثبت تنقید اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کئی مسائل حکام اور لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں جنہیں صحافی اجاگر کرکے متعلقہ حکام یا افراد تک پہنچاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے دالبندین کے صحافیوں کی مجموعی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دالبندین پریس کلب سمیت تمام علاقوں کی صحافیوں کے مسائل کی حل میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دالبندین اور گرد و نواح کی مسائل اور عوام کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہی رکھتے ہوئے دن رات انھیں کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس سلسلے میں مقامی میڈیا سمیت عوام اور مختلف مکاتب فکر کے تعاون کی ضرورت بھی ہے تاکہ ہم سب مل کر چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی دباؤ اور مصلحت کو خاطر میں لائے بغیر اپنا کام کرتی رہے گی لہذا عوام الناس اس سلسلے میں منفی پروپیگنڈے اور غلط افواہوں پر کان نہ دھری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!