تحریک انصاف کی حکومت مکمل ناکامی سے دو چار ہے ،نورالدین کاکڑ

تحریک انصاف کی حکومت مکمل ناکامی سے دو چار ہے ،نورالدین کاکڑ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ اور جنرل سیکرٹری لالا سلطان قریش نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مکمل ناکامی سے دو چار ہے جس کا اعتراف خود حکومتی وزراءبھی کر رہے ہیں،ناہل سلیکٹیڈ وزیراعظم اور ان کی سلیکٹیڈ وزراکی نااہلی کی وجہ سے آج ملکی معیشت کا برا حال ہے اور عوام ان کی ناقص پالیسیوں اور مہنگائی کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچار ہیں حکومت اس وقت مافیاز کے ہاتھوں مکمل طور پر یر غمال ہو چکی ہے،آئے روز نت نئے بحرانوں سے مافیاز اربوں روپے کما رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ سٹی کے دفتر میں ملاقات کرنے والے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان مسائل کے کنویںمیں گر رہا ہے کفایت شعاری اور سادگی کا ڈرامہ فلاپ ہوچکاہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب مزدوروں کو جا گیرداروں پر ترجیح دی ہے یہ شہید ذوالفقار بھٹو کی طلسما تی شخصیت تھی جس نے غربیوںکو وڈیروں کے سامنے لا کر کھڑا کر دیا تھا آج بلاول بھٹو اپنے نا نا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقشہ قدم چل کر بہت جلد پا کستان کی سیاست کا نقشہ بدل دیں گے اور غریب کا رکنوں کی آواز بن کر سرمایہ دار قوتوں کا ڈٹ کر مقا بلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں ، مزدوروں ، غریبوں کی جماعت ہے، آج بلاول بھٹو اپنے نا نا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقشہ قدم پر چل کر بہت جلد پا کستان کی سیاست کا نقشہ بدل دیں گے اور غریب کا رکنوں کی آواز بن کر سرمایہ دار قوتوں کا ڈٹ کر مقا بلہ کریں گئے ۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمران مکمل طور پر نکاام ہوچکے ہیں جس کا اعتراف خود حکومتی وزراءبھی کر رہے ہیںحکومت اس وقت آٹا،چینی اور پٹرول مافیاز کے ہاتھوں مکمل طور پر یر غمال ہو چکی ہے آئے روز نت نئے بحرانوں سے مافیاز اربوں روپے کما رہے ہیںانہوں نے کہاکہ سلیکٹڈوزیر اعظم سادگی ، کفایت شعاری اور مختصر کا بینہ کے دعویٰ کرتے ہیں لیکن اس وقت 52 رکنی کابینہ ہے جو ایک ارب چوپیس کروڑ آبادی والے چین سے بھی بڑی کابینہ ہے جس میں 40% فی صد غیر منتخب افراد ، مافیاز کے سرپرست اور وزیر اعظم کے چہیتے بیٹھے ہوئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!