دالبندین نامہ نگار بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان میں شہید گل زمین حبیب جالب بلوچ شہید ورنا نوروز شہدائے بلوچستان شہید نواب نوروز خان زرکزئی سمیت سرزمین بلوچستان اور اپنے ننگ و ناموس کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے عظیم شہداء کو انکے قربانیوں پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے بلوچستان نے بلوچستان کے محرومیوں کے خاتمے کیلئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنا قومی فریضہ نبھایا اور قوم میں یہ سوچ پروان چڑایا کہ دھرتی کی حفاظت اور اپنے ننگ و ناموس کی خاطر اگر ہمیں اپنے خون کے آخری قطرے کی ضرورت ہوگی تو بھی دینے کو تیار ہیں اسی جہد مسلسل اور مستقل مزاجی سے شہید گل زمین حبیب جالب بلوچ نے اپنی پوری زندگی ثابت قدمی سے جدوجہد کرکے آخر کار جام شہادت نوش کی انہوں نے کہا کہ شہید گل زمین حبیب جالب بلوچ جیسے عظیم ہستی صدیوں بعد بھی پیدا نہیں ہونگے انکی خدمات بلوچستان بلوچ قومی تحریک اور مظلوم و محکوم اقوام کیلئے ناقابل فراموش ہیں بی این پی کا بلوچستان کے قومی تحریک کیلئے جدوجہد آج سے نہیں صدیوں سے جاری ہیں پارٹی کو اسی سخت گیر موقف رکھنے کی پاداش میں سو کے قریب رہنماؤں و کارکنوں کے شہادت کا تحفہ دیا گیا تاکہ بی این پی اپنے اصولی موقف سے ہٹ جائے مگر پارٹی قائدین اور کارکنوں نے یہ عہد کرلیا ہیں کہ بلوچ قومی وسائل پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں کی جائے گی شہیدوں کے وارث جماعت ہونے کے ناطے بی این پی بلوچستان کے مظلوم و محکوم اقوام کی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں گی
