لاہور: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفےق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ریاستی اداروں ،جیوڈیشری ،اسٹیبلشمنٹ،حکومت اوراپوزیشن کو سوچنا ہوگا کہ ملک کو کس طرف لے کر جانا ہے ،کس کے پاس زیادہ اختیار ہے یا کم ،کچھ چیزیں آئین نے طے کر دی ہیں ،آئین کی عزت اور حقیقت کو بھی تسلیم کرنا ہو گا ۔ اپنے اےک بےان مےں خواجہ سعد رفےق نے کہاکہ سچی بات تو یہ ہے کہ ہر کوئی سوچتا ہے کہ ذمہ داری پڑی تو کیسے چلائے گا ۔ہمیں مائنس ون کے حوالے سے اطلاع وزیراعظم اور وزرا ءسے مل رہی ہے۔میاں نوازشریف اور حکومت کو ختم کرتے ہوئے ایسے افراد کو مسلط کر دیا گےا جنہوں نے دوسال میں بیس سال کی تباہی مچا دی ۔جب حکومت میں آتے ہیں تو اختیار کےساتھ حکومت نہیں کرنے دیتے
