عدلیہ پر حملہ انصاف ، آئین کی بالادستی اور ریاستی اداروں پر حملہ ہے ، نوابزادہ زرین مگسی

عدلیہ پر حملہ انصاف ، آئین کی بالادستی اور ریاستی اداروں پر حملہ ہے ، نوابزادہ زرین مگسی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ :پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت، ثقافت و قانون نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے محافظ کی شہادت جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کے زخمی ہونے کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔نوابزادہ زرین خان مگسی نے کہا کہ معزز عدلیہ کے رکن پر حملہ دراصل انصاف کے نظام، آئین کی بالادستی اور ریاستی اداروں پر حملے کے مترادف ہے۔ ایسے بزدلانہ اقدامات سے دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے، کیونکہ پوری قوم اور ریاستی ادارے دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جائے گی۔ شہدائ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور امن دشمنوں کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ دے کر ایک روشن مثال قائم کی ہے، جسے ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ ساتھ ہی زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے علاج معالجے کے تمام ضروری انتظامات یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و استحکام کے فروغ، قانون کی حکمرانی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ صوبے میں پائیدار امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک یہ جدوجہد پوری قوت اور قومی اتفاقِ رائے کے ساتھ جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!