کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے چھ اضلاع میں 63 افراد میں کورونا وائرس کی تشخص، صوبے میں وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض انتقال کرگیا مزید 159 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے چھ اضلاع میں سے 63 افراد میںکورونا وائرس کی تشخص ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 11385 ہوگئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز کورونا کے ایک اور مریض کے انتقال سے صوبے میں اب تک کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 128 ہوگئی ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 159 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے صوبے میں وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مصدقہ تعداد 8161 ہوگئی ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 3096 مریض زیر علاج ہیں 126 کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق مقامی سطح پر وائرس کا شکار ہونے والے 11234 مریضوں میں سے 8503 کا تعلق کوئٹہ،328 کا جعفرآباد،286 کا خضدار،263 کا کیچ230 کا مستونگ191 کا تعلق چاغی سے ہے جبکہ لسبیلہ سے 185قلعہ عبداللہ سے 150 پشین سے 147 لورالائی سے132 ڈیرہ بگٹی سے 119 قلعہ سیف اللہ سے 101 سبی سے 97 جھل مگسی سے 69 صحبت پور سے67 نوشکی سے 64 قلات سے 60 ژوب سے 60 پنجگور سے 36 نصیر آباد سے35 ہرنائی سے 20 زیارت سے 16 گوادر سے 14 بارکھان سے 12 کچی سے 8 آوران سے 7 موسیٰ خیل سے 6 شیرانی سے 5 دکی سے 4 سوراب سے 3 واشک سے 2 اور کوہلو سے کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔
