واشک ، میڈیکل آفیسر اور میڈیکل ٹیکنیشن کے درمیان اختیارات پر اختلافات ،اسپتال او پی ڈی بند

واشک ، میڈیکل آفیسر اور میڈیکل ٹیکنیشن کے درمیان اختیارات پر اختلافات ،اسپتال او پی ڈی بند

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

واشک(نامہ نگار)کے ضلعی ہیڈکواٹر بی ایچ یو اسپتال واشک میں میڈیکل آفیسر اور میڈیکل ٹیکنیشن کے درمیان اختیارات کے لیئے اختلافات کے باعث جمعے اسپتال او پی ڈی بند رہی اور میڈیکل آفیسر مریضوں کی چیک اپ نہ کر سکے جسکے باعث دور دراز دیہاتوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا تفصیلات کے مطابق پی پی ایچ آئی کے زیر نگرانی بلوچستان کا پسماندہ ترین ضلع واشک کے ضلعی ہیڈکواٹر کے بنیادی ہیلتھ یونٹ اسپتال واشک میں میڈیکل آفیسر اور میڈیکل ٹیکنیشن کا اسپتال میں نصب آن لائن ڈیلی ہیلتھ سسٹم کو چلانے کے اختیار کے معاملے پر اختلافات پیدا ہونے کے باعث میڈیکل آفیسر نے بطور احتجاج او پی ڈی کرنے سے قاصر رہے جسکے باعث اسپتال کی او پی ڈی بند رہی او پی ڈی نہ ہونے کے باعث دوردراز علاقوں سے آنے والے غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا میڈیکل آفیسر کے مطابق ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی واشک نے ضلعی ہیڈکواٹر شیخ خلیفہ سولدان بلوچ آباد اسپتال واشک سے دو میڈیکل ٹیکنیشنز کو بی ایچ یو ہیڈکواٹر اسپتال ٹرانسفر کی ہے جنکے ٹرانسفر سے بلوچ آباد سولدان اسپتال پر تالے تو پڑ گئے مگر مذکورہ دونوں میاں بیوی میڈیکل ٹیکنشن ضلعی ہیڈکواٹر میں لاکھوں کی لاگت سے نصب آن لائن ڈیلی ہیلتھ سسٹم واشک کو چلانے کا اختیار نہیں رکھتے لیکن ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی واشک کی ہدایت پر دونوں میڈیکل ٹیکنشنز میڈیکل آفیسر کے معاملات و ذمہ داریوں میں مداخلت کرتے ہوئے آن لائن ڈیلی ہیلتھ سسٹم کو چلانے پر بعضد ہیں اختیارات کی جنگ کے باعث جمعے کے روز ضلعی ہیڈکواٹر اسپتال میں او پی ڈی بند رہی جسکے کئی غریب مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا واشک کے سماجی حلقوں نے چیف سیکرٹری سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان و پی ڈی پی پی ایچ آئی بلوچستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالعبہ کی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!