کراچی:لانگ روٹ بین الصوبائی پبلک سروس ٹرانسپورٹروں کی جانب سے آج مورخہ 20-07-2020 بروزپیر مین سپرہائی وے بمقام سہراب گوٹھ کراچی پرلانگ روٹ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بس اووین سروس کی بحالی کے لئے کئے جانے والے احتجاج اوردھرنے کی آل پاکستان بس اینڈ وین اونرزویلفیئرایسوسی ایشن۔سندھ بلوچستان ائرکنڈیشنڈنان ائرکنڈیشنڈبس اونرزایسوسی ایشن،سندھ ائرکنڈیشنڈبس اونرزایسوسی ایشن،نے مشترکہ طورپربھرپورحمایت کااعلان کردیاہے، آل پاکستان بس اینڈ وین اونرزویلفیئرایسوسی ایشن۔سندھ بلوچستان ائرکنڈیشنڈنان ائرکنڈیشنڈبس اونرزایسوسی ایشن،سندھ ائرکنڈیشنڈبس اونرزایسوسی ایشن کامشترکہ اجلاس کراچی زیرصدارت حاجی عبدالروف خان نیازی، منعقدہواجس میں،ملک محمدریاض اعوان،بشیراحمدحلیمی،اخترسعیدخان،ممتازحسین اعوان،حمیدشاہین عمرانی،حاجی عاشق،بلال اقبال،گوہرخان مینگل،اور سندھ بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں نے بھرپورشرکت کی ۔شرکاءاجلاس نے صوبائی وزیرٹرانسپورٹ سیداویس قادرشاہ کی ہٹ دھرمی،ضداورلاکھوں ٹرانسپورٹ ورکزکوبے روزگارکرنے کے غیرقانونی اقدام کی پرزورمزمت کرتے ہوئے کہاکہ انٹرسٹی بین الصوبائی روٹس کے بس اوروین پورے میں پاکستان میں کھل گئی ہے اورصوبہ پنجاب،صوبہ خیبرپختونخواہ،صوبہ بلوچستان،صوبہ آزادکشمیر،صوبہ گلگت بلستان حکومتوں نے SOPsکے تحت کھول دی ہیں لیکن صرف صوبہ سندھ کی ٹرانسپورٹ منسٹری اپنی ہٹ دھرمی اورضدپراڑی ہوئی ہے سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے ایک SOPsجاری کی جس میں جو 18 احتیاطی تدابیرلکھی ہیں ہم تمام ٹرانسپورٹرکروناوائرس کے پھیلاو¿کوروکنے اورانسانی جانوں کے تحفظ کی خاطراس پرسوفیصدعمل درآمدکرنے پرتیارہیں،ہم اپنے بس ٹرمینل پر تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کوتیارہیں پھرہم پرپابندی کاکوئی جوازہے، سندھ کے ٹرانسپورٹ محکمہ نے ٹرانسپورٹروں کو احتجاج کرنے پرمجبورکردیاہے،ہم پرامن لوگ ہیں اورپرامن طریقے سے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کاروبارکرناچاہتے ہیں،ہم پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اوروزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی علی شاہ سے اپیل کرتے ہیں کہ آ پ کی پارٹی کامنشورتوروٹی کپڑہ اورمکان کی فراہمی ہے لیکن منسٹری ٹرانسپورٹ کایہ اقدام نہ صرف آپ کے پارٹی منشورکے خلاف ہے بلکہ ان کے اس اقدام سے لاکھوں ٹرانسپورٹ ورکرزبے روزگارہوچکے ہیں ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے اس لئے آپ سے اپیل کی جاتی ہے کہ خداراہمارے ٹرانسپورٹ ورکرزپررحم کیاجائے،ٹرانسپورٹرز،کراچی،سندھ،اورپاکستان کی عوام پرمنسٹری ٹرانسپورٹ کامزیدظلم بندکیاجائے،کیونکہ کراچی منی پاکستان ہے،اس ڈھائی کروڑکی آبادی کے شہرمیں پاکستان کے کونے کونے سے عوام آتی اورجاتی ہے اورآج پوراکراچی اورپورے ملک پاکستان کی عوام سندھ کے ٹرانسپورٹ محکمہ کے ہاتھوں انتہائی اذیت اورپریشانی کاشکارہیں۔اس لئے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بس اوروین چلانے کی اجازت دی جائے۔تمام ٹرانسپورٹروں نے مشترکہ طورٹرانسپورٹروں،ڈرائیورز،کنڈیکٹر،مستری،اورٹرانسپورٹ ورکرزسے آج بروزپیر 20 جوالائی 2020 کے احتجاج اوراحتجاجی دھرنے میں بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے






