خضدار کو بھتہ خوروں، چور وںاور لینڈ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا‘ نیشنل پارٹی

خضدار کو بھتہ خوروں، چور وںاور لینڈ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا‘ نیشنل پارٹی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار:ہندو تاجر نانک رام کے قتل سمیت حالیہ بدامنی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں ضلعی ترجمان نیشنل پارٹی خضدارنیشنل پارٹی ضلع خضدار کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے خضدار میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔حالیہ چند دنوں میں وڈھ، زیدی اور سنی کے مقام پر قتل کئے جانے والے ہندو تاجر نانک رام، رفیق رند اور شیعب احمد کے قتل کے واقعات نے انتظامیہ کا پول کھول کے رکھ دیا ہے ایسے واقعات کا تسلسل سے ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ انتظامیہ مکمل ناکام ہوچکی ہے اور خضدار کو ایک دفعہ پھر بھتہ خوروں، چور ڈاکو¶ں اور لینڈ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ترجمان نے مذید کہا کہ انتظامیہ اپنی زمہ داریاں پوری کرکے ملزمان کو قرار واقع سزا دلوائے انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!