خضدار ‘ کوئٹہ کراچی قومی شاہرہ پر ٹریفک حادثہ دوافراد جاں بحق دو زخمی

خضدار ‘ کوئٹہ کراچی قومی شاہرہ پر ٹریفک حادثہ دوافراد جاں بحق دو زخمی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار:کوئٹہ کراچی قومی شاہرہ پر ٹریفک حادثہ دوافراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے وڈھ پولیس کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ جھبکی وڈھ کے مقام پر کار ٹرالر کو اوورٹیک کرتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہرے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وڈھ منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے دوران عاشق علی ولد فقیر محمد اور نصراللہ ولد فیض محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ شدید زخمی بلاول اور محمد امین کو طبی امداد پہنچانے کے بعد مزید علاج کے لئے کراچی ریفر کر دیا گیا نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق شہداد کوٹ سندھ سے ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!