کوئٹہ:۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ اتوارکی صبح4بجے بروری روڈپر بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) کے قریب ایک کار کی ٹکرسے 11KVبی ایم سی فیڈرکے 2کھمبے گرگئے جس کے باعث 11KVبی ایم سی فیڈرکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بعد ازاں ایس ڈی او کیسکوبروری سب ڈویژن انجینئر عامر سنیل کی ٹیم نے بولان میڈیکل کمپلیکس کی بجلی بحالی کے لئے کام شروع کردیااورمتبادل ذرائع سے بولان میڈیکل کملپلیکس (بی ایم سی)کو بجلی فراہمی بحال کردی جبکہ 11KVکے 2کھمبوں کی تنصیب کاکام منگل کے روز منگل کے روز مکمل کرلیاجائے گا






