ماسکو : روس میں جنگلات کی آگ نے 2020ءمیں اب تک یونان کے حجم سے بھی زیادہ بڑے علاقے کو جلا کر راکھ کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں جنگلات کی آگ نے 2020 ءمیں اب تک یونان کے حجم سے بھی زیادہ بڑے علاقے کو جلا کر راکھ کردیا ہے۔روس کی غیر سرکاری ماحولیاتی تنظیم نے سائبریا کے جنگلات میں لگی آگ کے فضائی مناظر جاری کئے ہیں۔روسی حکام کے مطابق سائبریا کے جنگلات میں لگی آگ میں 24 فیصد کمی آئی ہے، ماحولیاتی تنظیم نے جنگلات کی آگ پر قابو پانے میں ناکامی پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ماحولیاتی تنظیم کے مطابق 7 ماہ کے دوران روس میں 47 ملین ایکڑ کی اراضی جل کر راکھ ہوچکی ہے۔
