جامعہ بلوچستان شعبہ امتحانات میں بولان میڈیکل کالج  کے نااہل طالب علم کو پاس کرنے کے لئے بلوچ ملازمین کی تذلیل ناقابل برداشت ہے ، بی ایس او

جامعہ بلوچستان شعبہ امتحانات میں بولان میڈیکل کالج کے نااہل طالب علم کو پاس کرنے کے لئے بلوچ ملازمین کی تذلیل ناقابل برداشت ہے ، بی ایس او

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایک طلباء تنظیم کی طرف سے جامعہ بلوچستان شعبہ امتحانات میں بولان میڈیکل کالج کے رزلٹ میں نااہل طالب علم کو پاس کرنے کے لئے بلوچ ملازمین کی تذلیل اور بیانات کے زریعے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے بی ایس او جامعہ بلوچستان میں لسانی تعصب و تنگ نظری و منفی سازشوں کے خلاف سرآپا احتجاج رہی ہے لیکن نقل سفارش کلچر اور بلیک میلنگ کے زریعے اداروں کو کبھی بھی تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی نہ ہی فیل شدہ امیدوارں کے لئے شعبہ امتحانات میں بلیک میلنگ کی اجازت دیگی انہوں نے مزید کہا ہے یہی گروہ ایک جانب آج کل بولان میڈیکل کالج ایشو پر تقاریر کررہی ہے دوسری جانب ان ہی کے سابقہ وزیر صحت نے لسانی گروہ کے ایماء پر بولان میڈیکل کالج کے ملازمین اور طلباء کے مسقبل کو گورنر کے حوالے کیا اب صرف شعبدہ بازی اور منفی لالچی سیاست کے زریعے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ اس کاغذی تنظیم کا کوئٹہ کے کسی تعلیمی ادارے میں وجود تک نہیں بولان میڈیکل کالج میں کمروں کے سیاست کے لئے طلباء کے طاقت کو منتشر کرکے متنازعہ کیا گیا اور یہی کرپٹ گروہ نے سابقہ دور میں ایف سی کے زریعے الاٹمنٹ کے حق میں بیانات دیئے جوکہ ریکارڈ کا حصہ ہے اب جامعہ بلوچستان میں بی ایم سی کے رزلٹ میں فیل لوگوں کو پاس کرنے کے لئے بلیک میلنگ کی خاطر بیانات دے رہے بی ایس او امتحانات میں شفافیت کو برقرار رکھنے اور طلباء کے میرٹ کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!