ملائیشیا میں کام کرنےوالے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس درست قرار

ملائیشیا میں کام کرنےوالے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس درست قرار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد( آ ن لائن ) ملائیشیا میں کام کرنے والے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس درست قرار دے دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملائیشیا میں کام کرنے والے 18 پائلٹس کے لائسنس درست قرار دے دیئے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی اے اے ایم نے 18 پاکستانی پائلٹ کے لائسنس کی تصدیق کے لیے سی اے اے حکام کو خط لکھا تھا جس کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملائیشیا میں کام کرنے والے اٹھارہ پائلٹ کے لائسنس کو درست قرار دے دیا۔جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی آف ملائیشیا نے تمام گراو¿نڈ کیے گئے پاکستانی پائلٹس کو بحال کر دیا ہے جبکہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر سول ایویشن اتھارٹی آف ملائیشیا نے پائلٹس بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!