امیتابھ بچن نے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی تردید کر دی

امیتابھ بچن نے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی تردید کر دی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ممبئی :امیتابھ بچن نے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی تردید کر دی۔ گردشی خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ بالی وڈ کے نامور اداکار اور کورونا وائرس کا شکار امیتابھ بچن کی کورونا رپورٹ منفی آگیا ہے یعنی وہ کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ لیکن اب امیتابھ بچن نے خود اس خبر کی تردید کر دی ہے جس میں ان کی جانب سے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس خبر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ خبر غلط ، غیر ذمہ دارانہ ، جعلی اور ناقابل برداشت جھوٹ ہے۔خیال رہے کہ 11 جولائی کو امیتابھ بچن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں ممبئی کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ ان کی جانب سے کرونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا، جس کی رپورٹ مثبت آئی ہےبھارتی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہیں فوری ممبئی کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔امیتابھ بچن کی حالت تسلی بخش قرار دی گئی تھی۔ جبکہ اداکار نے ایسے تمام افراد سے جو گزشتہ 10 روز کے دوران ان کے قریب رہے، ان سے اپنا کرونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی تھی۔ اس کے علاوہ بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کے بعد ان کے صاحبزادے نے بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی گئی تھی جبکہ ایشوریا رائے اور انکی بیٹی ارادھیہ کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!