کوئٹہ:پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی پرےس رےلےز مےں کہا گےا ہے کہ کورونا کی وباءکے باعث عےد الفطر کی طرح عےد الضحیٰ پربھی پارٹی چےئرمےن محترم محمود خان اچکزئی کے گھر گلستان مےں عےدملن (اختر مبارکی) نہےں ہوگی۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ کرونا وباءکی صورتحال تمام دنےا ،ہمارے ملک اور صوبے مےں تاحال جاری ہے ، کرونا اےس اوپےز (ہداےات) پر عمل کرنا ضروری تھا اور اب بھی ہے ۔ حکومت ،ملک کے عوام اور پشتون نے من الحےث قوم کورونا کے بارے مےں ہداےات کونظر انداز کرکے اس وباءکی کربناک سخت تکلےف دہ کی مشکلات کو سہہ کر اپنے بہت سے پےاروں سے محروم ہوچکے ہےں لےکن وبائی بےماری تاحال جاری ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ پشتونخوامےپ کے چےئرمےن محمود خان اچکزئی اس وبائی مرض کے حوالے سے واضح وےڈےو ،اخباری ہداےات پہلے سے جاری کرچکے ہےں اور اب اےک مرتبہ پھر پارٹی کے تمام کارکنوں ، بہی خواہوں ، تمام قوم ، پور ے ملک اور دنےا کےلئے پےغام جاری کررہی ہے کہ عالم انسانےت کو وبائی مرض کی رو ک تھام کےلئے ورلڈ ہےلتھ آرگنائزےشن اور عالمی ماہرےن کی رائے پر عملدرآمد کرتے ہوئے عےد کے موقع پر اپنے گھروں مےں رہے اور عےد ملن (اختر مبارکی )سے اجتناب کرےں۔






