ضیاءالرحمان کی تعیناتی پر پی ٹی آئی کو کیوں تکلیف ہو رہی ہے، حافظ حمد اللّٰہ

ضیاءالرحمان کی تعیناتی پر پی ٹی آئی کو کیوں تکلیف ہو رہی ہے، حافظ حمد اللّٰہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاءالرحمان کی تعیناتی انتظامی معاملہ ہے، ضیاء الرحمان کی تعیناتی پر پاکستان تحریک انصاف کو کیوں تکلیف ہو رہی ہے۔ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ اگر ضیاءالرحمان کراچی میں ڈی سی تعینات ہوئے تو کونسی عجیب بات ہے، کیا ضیاءالرحمان کا جرم یہ ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کا بھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضیاءالرحمان پہلے بھی خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتظامی عہدوں پر فائز رہے، جبکہ ضیاءالرحمان کی تعیناتی چاروں صوبوں میں کہیں بھی ہو سکتی ہے۔حافظ حمد اللّٰہ نے سوال اٹھایا کہ کیا وفاقی حکومت میں آدھے مشیر اور معاون خصوصی دہری شہریت والے نہیں؟، دہری شہریت والے کابینہ میں بیٹھ سکتے ہیں؟، ضیاءالرحمان تو پاکستانی شہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ہمیں بتائیں کہ مقبوضہ کشمیر کا حالیہ اسٹیٹس کیا ہے؟، گنڈا پوری شہد کیس کا کیا بنا؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!