قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان سے پنجاب کے 5 افراد اغوا

قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان سے پنجاب کے 5 افراد اغوا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے گردی پنکئی سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مغوی مقامی تاجر کے کھیت سے خربوزے لوڈ کرنے کی غرض سے آئے تھے۔ پولیس کے مطابق مسلح موٹرسائیکل سوار افراد پانچوں افراد کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ مغویوں میں انعام رضا، باقر حسین، محمد عدنان، محمد شہزاد اور محمد اذان شامل ہیں، جبکہ تمام مغویوں کا تعلق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے