خضدار ‘ بی این پی کے دیرینہ کارکنان مسلم لیگ ن میں شامل ‘ آنے والا دور ہمارا ہے ‘ جنرل (ر) قادر بلوچ

خضدار ‘ بی این پی کے دیرینہ کارکنان مسلم لیگ ن میں شامل ‘ آنے والا دور ہمارا ہے ‘ جنرل (ر) قادر بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار: قوم پرست جماعت بی این پی کے دیرینہ کارکنان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ۔ جلسہ عام میں مسلم لیگ (ن) کی ضلعی قیادت نے شریک تھی۔ مستعفی ہونے والے سیاسی کارکنان رئیس بالاچ خان عیسیٰ زئی ، عبدالحفیظ عیسیٰ زئی ، حاجی مولا بخش عیسیٰ زئی ، حاجی محمد امین عیسیٰ زئی ، غلام فرید عیسیٰ زئی ، سعید اللہ خان عیسیٰ زئی ، غلام مرتضیٰ عیسیٰ زئی شاہنوازباجوئی سمیت دیگر کثیر تعداد میں سیاسی کارکنان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماءعبدالمالک باجوئی کی قیادت میں مسلم لیگ نون جوائن کرلیا ۔اس موقع خضدار کے علاقہ کلی عیسیٰ زئی میں شمولیتی جلسہ منعقد ہوا ۔ جلسہ سے مسلم لیگ (ن) ضلع خضدار کے صدر سابق چیئرمین خضدار میر عبدالرحمان زہری ، نائب صدر عید محمد ایڈوکیٹ ، جمعہ خان شکرانی ،میر قمبر مینگل ،ڈاکٹرحضوربخش زہری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج قوم پرست جماعت کے کارکنان کی کثیر تعداد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اور نواب ثناءاللہ خان زہری کے قافلے میں شامل ہونا حق و سچ کی فتح ہے۔ یہ انتہائی خوشی اور انقلابی تبدیلی ہے ۔ جن کارکنان نے ہمیشہ ایک قوم پرست جماعت کو ووٹ دیا انہیں منتخب کرتے رہے لیکن انہوںنے آج تک یہاں کے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا اور نہ ہی ان کی حالت بدلی ، ووٹ حاصل کرنے کے بعد نمائندے ہمیشہ غائب ہوتے رہتے ہیں۔ ہم قوم پرست جماعت کے مستعفی کارکنان کو مسلم لیگ (ن) میں خوش آمدید کہتے ہوئے یہ یقین دلاتے ہیں کہ مل کر اس علاقے کے مسائل حل اور نواب ثناءاللہ خان زہری کی قیادت میں عوام الناس کو شعورو آگاہی سے ہمکنار کریں گے ۔ مقررین نے کہاکہ یہ کہاں کی دانشمندی ہے کہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد لیڈر شپ اور نمائندے ہمیشہ غائب ہوتے رہے ہیں اور پانچ سال تک عوام اور ووٹر کا کوئی پرسان حال نہیں نہ ہی ان کے مسائل سنے او رنہ ہی انہیں حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ تاہم اس کی بنسبت سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کی سیاست روزِ روشن کی طرح عیاں ہے جس نے ہمیشہ ہر دور میں عوام کی بھر پور انداز میں نمائندگی کی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی ۔آج بھی خضدار کے گلی کوچے اور بازار اس بات کے گواہ ہیں کہ نواب ثناءاللہ خان زہری کے کام اور کردار ہر جگہ نظر آتے ہیں چاہے وہ یونیورسٹی کی صورت میں ہو چاہے وہ لائبریری کی صورت یا عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی صورت میں ہو ۔یا بے روزگاروں کو ملازمتیں دینے کی شکل میں ہو نواب ثناءاللہ خان زہری بلوچستان کے مسائل دور کرنے میں اہم کردار نبہایا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نواب ثناءاللہ خان زہری کے حلقے کا دورہ کریں تووہاں ترقیاتی کام ہی کام نظر آئیں گے جب کہ اس کی بنسبت وڈھ میں کچھ بھی نہیں ہے ۔ مقررین نے کہاکہ چھ نکات اور دس ارب کے نام پر قوم پر ست جماعت نے عوام کو دھوکا دیا اندھیر نگری میں رکھا لیکن عملی میدان میں کچھ بھی نظر نہیں آیا ہے وہاں آج بھی لوگ بدحالی کی زندگی گزار رہے ہیں غربت زدہ اور پسماندہ ہیں۔ یہ ایک خوش آئندہ بات ہے کہ اب لوگ قوم پرست جماعت کی قیادت اور اس کی سیاست کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں اور لوگ آہستہ آہستہ ان سے نکل رہے ہیں ترقی پسند سیاستدانوں کے سائیہ میں گوشہ عافیت محسوس کررہے ہیں ۔ نوا ب ثناءاللہ خان زہری ایک توانا سیاست کی پہچان اور آئینہ ہیں ان کا ماضی بے داغ ہے جب بھی حکومتوں کا حصہ بنے تو سب سے زیادہ عوام کے لئے فلاحی کام کرنے میں کامیاب رہے اور دنیاءکو دکھا دیا کہ عوامی نمائندگی کا اگر طرز سیکھنا ہے تو ان سے سیکھ لیں ۔ نواب ثناءاللہ خان زہری نے جب وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیا تو اس نے پورے بلوچستان میں مثالی کام کروائے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو ایک ایک ارب روپے فراہم کیئے جن سے کئی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ۔ نواب ثناءاللہ خان زہری پورے بلوچستان کا لیڈر ہیں اور وقت آگیا ہے کہ لوگ ان کے ہاتھ مضبوط کریں اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کریں ۔نئے شامل ہونے والے رہنماءرئیس بالاچ عیسیٰ زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم طویل دور سے ایک ہی جماعت میں تھے اور ان کے امیدواروں کوووٹ دیتے رہے ہیں لیکن آج تک ہمارے لئے کچھ بھی نہیں ہوا نہ ہمارے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے کچھ کام ہوا ، بے روزگاری عروج پر ہے ، اس لیئے مجبور ہو کر ہم اپنی جماعت سے مستعفی اور نواب ثناءاللہ خان زہری کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کررہے ہیں اور اب اسی پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں گے اور اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے ۔ اس شمولیتی جلسہ عام کے دوران مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماﺅں نورالدین پندرانی ، عبدالحی زہری ، شعیب زرکزئی ، زاہد زہری سمیت دیگر کارکنان کی کثیرتعداد موجود تھی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر جنرل( ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ عوام موجودہ نمائندگان سے مایوس ہیں جسکی وجہ سے بڑھ چڑھ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن رہے ہیں آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ (ن )کا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ (ن ) خاران کے ضلعی صدر نواب زادہ امیر شہریار نوشیروانی اور پارٹی رہنماو¿ں سے ملاقات کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد پارٹی ہے جس نے اپنے دور اقتدار میں بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنا کر تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا۔ بلوچستان میں کوئی بھی ایسا ضلع نہیں جہاں پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے اجتماعی منصوبے کسی کو دکھائی نہ ریں پارٹی ورکرز اور بلوچستان کے عوام مایوس نہ ہوں آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن ) آنے والے وقت میں اقتدار میں آ کر بلوچستان کو پورے خطے کا بے مثال صوبہ بنا کر ہر شہری کو انکا حق انکے دہلیز پر پہنچا کر بلوچستان کو ایک بار پھر امن کو گہوارہ بنائے گاپاکستان مسلم لیگ (ن )کے صوبائی صدر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے عوام کو کہیں کا بھی نہیں چھوڑا پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے دور اقتدار جتنے بھی ترقیاتی کام جاری و ساری تھے عمران خان کی تبدیلی سرکار نے انہیں سست روی اور بندش کا شکار بنا کر خود کو جھولی پھیلانے تک محدود کر دیا ہے پاکستان کی تاریخ میں ناکام ترین سرکار اگر کوئی ہے تو وہ عمران خان کی تبدیلی سرکار ہے جس کی تبدیلی نے بلوچستان کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اپنی جگہ انہیں بند کر کے خود کو تاریخ میں بلوچستان کا سب سے بڑا بد خواہ بنا کر ہی دم لینا بلوچستان کے عوام سے زیادتی سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتی ہے جنرل (ر )عبدالقادر بلوچ نے مزید کہاکہ پارٹی ورکرز مخلصی سے پارٹی قائد میاں نواز شریف کے پیغام کو گھر گھر پہنچا کر پارٹی کے بے ا نتہا جدو جہد کر رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن ) ہی وہ واحد پارٹی ہے جو پاکستان بشمول بلوچستان ترقیاتی منصوبے لا سکتا ہے گذشتہ ادوار میں بلوچستان میں سی پیک یونیورسٹیز، کیڈٹ کالز، ڈیمز، ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹرز، بجلی کے ٹرانسمیشن لائنز، سڑکیں اس بات کا گواہی دیتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) بلوچستان کے عوام کے ساتھ کس قدر مخلص ہے۔ وہ وقت دور نہیں ایک بار پاکستان مسلم لیگ (ن ) اقتدار میں آکر رہا اپنے گذشتہ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر نئے نئے منصوبے بلوچستان میں لا کر بلوچستان کو خطے کا بے مثال صوبہ بنائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!