راولپنڈی ، 2 گروپوں کے درمیان تصادم 9افراد قتل

راولپنڈی ، 2 گروپوں کے درمیان تصادم 9افراد قتل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

راولپنڈی:راولپنڈی میں چونترہ کے علاقے میں دو گروہوں کے مابین خونیں تصادم میں خواتین اور بچیوں سمیت 9 افراد قتل کردئیے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ چونترہ کے علاقہ میال گاﺅں میں پیش آیا، تصادم رب نواز اور امجد گروپ میں ہوا۔ جس کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعہ میں 5خواتین میں سلیم اختر، نثار بی بی، سدرہ بی بی، عذرہ بی بی، عابدہ شاہین جاں بحق ہوئیں جبکہ تین بچیاں 7 سالہ ایمان فاطمہ، 13 سالہ غزالہ بی بی، 16 سالہ صبیحہ خاتون اور 9 سالہ فرحان بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔وقتل کے اس ہولناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اظہر اور رب نواز گروپ کے مابین پیش آیا،وجہ تنازعہ چند روز قبل میال گاو¿ں میں خاتون کا قتل اور دیرینہ دشمنی کا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تھانہ چونترہ کی حدود میں 2 گروپوں کی میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ عثمان بزدار نے سی پی او راولپنڈی کو خود موقع پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ڈی پی او کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری علاقے میں پہنچ کر انکوائری کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو گرپوں میں دشمنی چل رہی تھی، جس پر فائرنگ ہوئی۔ میں ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھ رہا ہوں۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اگر یہ خاندانی دشمنی تھی تو حفاظتی انتظام کیوں نہیں کیا گیا؟ متعلقہ تھانے سے بازپرس کی جائے گی۔وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھی چونترہ فائرنگ واقعے کا نوٹس لیتے ہوےے سی پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!