”ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر پذیرائی “ خوشی ہے کہ وزیراعظم کے اقدام کی عالمی سطح پر تعریف ہو رہی ہے ،عثمان ڈار

”ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر پذیرائی “ خوشی ہے کہ وزیراعظم کے اقدام کی عالمی سطح پر تعریف ہو رہی ہے ،عثمان ڈار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو گئی ہے ، چےن نے پاکستان سے ٹائےگر فورس کے کام کرنے کا طریقہ کار، مشکلات اور ممکنہ مسائل کے حل سے متعلق معلومات مانگ لی ۔ تفصےلات کے مطابق آل چائینہ یوتھ فیڈرریشن کے عہدیداران وزےراعظم کی جانب سے بنائی گئی ٹائےگر فورس قائم کرنے کے اقدام کی تعرےف کرتے ہوئے پاکستانی حکام کو اےک خط لکھا ہے جس مےں انہوں نے پاکستان سے درخواست کی ہے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی سر براہی مےں جو ٹائےگر فورس بنائی گئی وہ ٹائیگر فورس سے متعلق معلومات تجربے ، تبادلے اور رضا کاروں پر مشتمل ٹائیگر فورس سے متعلق آپریشنل کی تفصیلات فراہم کرے ۔ خط مےں کہا گےا ہے کہ ٹائیگر فورس کے حالیہ اقدامات کو عوام اور سیاسی رہنماو¿ں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے ،چین کو بھی کورونا وباءکے باعث معاشی اور سماجی چیلنجز کا سامنا ہے اور چین وبائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹائیگر فورس کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے اگر پاکستان ٹائیگر فورس سے متعلق ضروری معلومات فراہم کرے تو شکر گزار ہوں گے ،چین ٹائیگر فورس کی اپنے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر مثبت اقدام کی تشہیر کیلئے بھی تیار ہے، خط مےں فورس کے کام کرنے کا طریقہ کار، مشکلات اور ممکنہ مسائل کے حل سے متعلق معلومات مانگی گئی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے چےن کی جانب سے لکھے گئے خط پر رد عمل د ےتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ وزیراعظم کے اقدام کی عالمی سطح پر تعریف ہو رہی ہے ،ٹائیگر فورس کے قیام کا فیصلہ زمینی حقائق اور دور اندیشی پر مبنی تھا،پاکستان اور چین کے درمیان یوتھ ایکسچینج پروگرام پر کام پہلے سے جاری ہے ،چین کے ساتھ پاکستانی نوجوانوان کے 100 رکنی وفد کی ٹریننگ کا مرحلہ مکمل کر چکے ہیں، دونوں ممالک میں نوجوانوں کی تربیت سے متعلق معلومات کا تبادلہ ضروری ہے ،خط کا جائزہ لے رہے ہیں وزیراعظم سے مشاورت کے بعد جواب دیا جائیگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!